ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / سرسی : محکمہ جنگلات کی خاتون آفیسر نے خالی کروائی غیر قانونی قبضے والی 30ایکڑ سے زائد زمین

سرسی : محکمہ جنگلات کی خاتون آفیسر نے خالی کروائی غیر قانونی قبضے والی 30ایکڑ سے زائد زمین

Wed, 09 Dec 2020 13:09:49  SO Admin   S.O. News Service

سرسی ؍ 9؍دسمبر (ایس او نیوز)سرسی کے بعض علاقوں میں چند بااثر لوگوں کی طرف سے  پچھلے کچھ عرصے سے محکمہ جنگلات کی50ایکڑ سے زیادہ زمین  پرغیر قانونی  قبضہ کیے جانے کا الزام لگ رہا ہے۔   لیکن اب محکمہ جنگلات کی  ایک خاتون آفیسر نے آگے بڑھ کر 30ایکڑ سے زائد زمین خالی کروانے کی کارروائی انجام دی ہے۔

    موصولہ رپورٹ کے مطابق سوشیل ورکر اوما کانت بیلن کیری نے  محکمہ جنگلات کو دی گئی شکایت میں کہا تھا کہ بدھن گوڈ گرام میں گوپال آلور اور اس کے خاندان کے افراد نے محکمہ جنگلات کی 45ایکڑ سے زیادہ زمین پر ناجائز قبضہ کررکھا ہے۔اور یہ قبضہ سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی ہے۔ اس پر کارروائی کرتے ہوئے بنواسی رینج   فاریسٹ آفیسراوشا  کبّیرا نے  کسی بھی قسم کی دباؤ میں آئے بغیر بدھن گوڈ گرام پنچایت کے سروے نمبر 96پر سے غیر قانونی قبضہ ہٹادیا ہے۔

    اس کارروائی کی ستائش کرتے ہوئے عوام نے اپنے تاثرات میں کہا کہ جنگلاتی زمین پر اس طرح کے غیرقانونی قبضے سے یہاں پر سینکڑوں جنگلی جانور شکاریوں کے ہاتھوں ختم ہوگئے ہیں۔  جنگلی جانوروں کے تحفظ کے نقطہ نظر سے یہ ایک بڑا اور اہم قدم ہے۔


Share: